وزارت خارجہ کی الطاف حسین سے متعلق انٹرپول سے رابطہ کی تردید
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) وزارت خارجہ کے ترجمان نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے اور اس حوالے سے انٹرپول سے رابطہ کئے جانے کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے اور ان خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے انٹرپول کو بھیجے جانے والے ریفرنس کے حوالے سے مزید معلومات مانگی تھیں جن کی فراہمی کی تاریخ وسط مئی ہے فی الحال نہ قانونی عمل مکمل ہوا ہے اور نہ ہی نیا ریفرنس بھیجا گیا ہے۔
رابطہ/ تردید