اثاثے چھپانے میں ملوث 9 ہزارٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری
ماتلی(نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد کی جانب سے ٹنڈو محمد خان اور ضلع بدین کے اراکین قومی وصوبائی ا سمبلی سیاست و تجارت سے وابستہ افراد اور سرکاری ملازمین پر مشتمل 9 ہزار افراد کے خلاف انکم ٹیکس 2001ءکے 116 ایکٹ کے تحت اثاثہ جات چھپانے کے سلسلے میں نوٹس جاری کئے ہیں‘ نوٹس میں 30 جون 2017ءتک تمام واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بصور ت دیگر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ا یف بی آر کی فہرست میں شامل نادہندگان پر اربوں روپے کے ٹیکس واجب الادا ہیں۔ نوٹس کے بعد مذکورہ شخصیات میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ دوسری جانب نوٹس پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
نوٹس جاری