تھانہ نصیر آباد میں 2 نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی، 3 اہلکار گرفتار
لاہور(نامہ نگار)تھانہ نصیر آباد مےں نئی وردی پہنے پولےس اہلکارکی جانب سے دو افراد کی چھترول کی فوٹےج سامنے آئی ہے ۔شہبازشریف کے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے تمام تر دعوے چھترول کی نظر ہو گئے ۔اربوں روپے لگا کر وردی کا رنگ بدلا لیکن پولیس کا سیاہ کردار نہ بدلا۔تھانہ نصیر آباد مےں نئی وردی پہنے پولےس اہلکارکی جانب سے دو افراد کی چھترول کی فوٹےج سامنے آئی ہے ۔جس مےںتھانہ نصیر آباد کے اہلکار نئی وردی پہنے دو شہرےوں پر پرانے چھتروں کے استعمال میں مصروف ہےںاور گرفتار نوجوانوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناےا جارہا ہے ۔اس ویڈیو فوٹےج نے پولیس کلچر کی تبدیلی کا پول کھول دیاہے۔ ایس پی ماڈل ٹا¶ن اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ تھانہ نصیرآباد میں شہریوں پر چھتروں اور تشدد میں ملوث تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں اہلکار انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات ہیں۔ ان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔