این اے 122 کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوٹس
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود این اے122کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔