ٹرےفک حادثات مےں لڑکی سمےت 3افراد جاں بحق ، 8زخمی
لاہور+ فیروز والا (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں ایک لڑکی سمیت 3 افرادہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ گرین ٹاو¿ن کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سلامت ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ ڈرائیو ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے ۔ سگیاں پل کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل ڈلا ۔جس سے بیٹی عائشہ ہلاک جبکہ اور باپ زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹےموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ نعشےں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہےں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاﺅن کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ الٹنے سے 24 سالہ نوجوان ہلاک اور چھ افرادزخمی ہو گئے۔رکشہ ٹرک کی ٹکر سے الٹا۔