عذیر بلوچ نے سٹی الائنس کے نام سے اتحاد بنایا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاری کے ڈان عذیر بلوچ نے کراچی سٹی الائنس کے نام سے ایک اتحاد بنایا تھا جس میں 14سیاسی جماعتیںشامل تھیں۔ اس اتحاد کے آئے دن عذیر بلوچ کی صدارت میں اجلاس ہوتے تھے جن میں کراچی کے بعض ڈان بھی شریک ہوتے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ساری توپوں کا رخ پیپلزپارٹی کی طرف مڑ گیا اور عذیر بلوچ کے اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں ہورہا ہے۔
اتحاد