کراچی: گرمی میں کمی کا امکان جمعرات کو درجہ حرارت 41 رہا
کراچی(خصوصی رپورٹر) کراچی سے گرم ہواﺅں کا سلسلہ کم ہورہا ہے‘ جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے تاہم جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری رہا‘ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں‘ شہر میں آج سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میںدرجہ حرارت کم ہوگا‘ اندرون سندھ گرمی سے شہریوں کابرا حال ہے۔ درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ادھر آج جمعہ کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ موسم گرم اور خشک رہے گا‘ جمعرات کو حیدرآباد میں بھی شدید گرمی رہی۔
کراچی گرمی