ہمیں آستین کے سانپوں سے ہوشیار رہنا ہو گا‘ ضیاءعباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ بھارت کھلا دشمن ہے لیکن ہمیںآستین کے سانپوں سے بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک سہولت کاروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا دہشت گردی کو ختم نہیں کیاجاسکتا بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی این ڈی ایس کے ایجنٹ پاکستان میں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہیں ان مقامی سہولت کاروں کا سراغ لگانے کیلئے ہمیں اپنے سراغ رسانی کے نظام اورطریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی ۔
ضیاءعباس