پی ٹی آئی 18 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی: میاں محمود احمد
فیروز والا (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما پی پی 138 شاہدرہ کے امیدوار میاں محمود احمد سابق ایم پی اے نے کہا کہ پی ٹی آئی 18 کروڑ پاکستانیوں کی امید بن چکی ہے اور عوام کی خدمت کے منشور کے ساتھ انتخابی میدان میں نکلی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان شاندار مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستانی قوم کی میدیں اور امنگیں پی ٹی آئی کی قیادت پوری کرے گی۔ دنیا پاکستان کی ترقی خوشحالی پر فخر کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار شاہدرہ ٹا¶ن، راوی پار کے علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔