پری پول دھاندلی کا واویلا کرنے والے شکست سے خوفزدہ ہیں: راجا عامر
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر طارق گجر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر اور پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر شہزاد احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر پری پول دھاندلی کے الزامات لگانے والے عام انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر جھوٹا واویلا مچا کر جواز تراش رہے ہیں۔ پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسا بلاجواز جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ وہی لوگ کر رہے ہیں جن کی ا پنی سیاسی تاریخ دھاندلیوں اور چور دروازہ سے اقتدار میں آنے کے واقعات سے بھری ہوئی ہے۔