حیدر آباد میں متحدہ کے امیدوار کا قتل قابل مذمت ہے: ملک وسیم کھوکھر
لاہور (سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر نے گزشتہ روز ہالاناکہ حیدر آباد این اے 221 اور پی ایس 47 سے حق پرست امیدوار فخر الاسلام اور ایم کیو ایم لٹریچر کمیٹی کے رکن سید شیراز اسفر کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے اپنے ایک بیان میں ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ انتخابات 2013 ءکے ابتداءمیں ایم کیو ایم کے امیدوار کا قتل حق و سچ کے پیغام کی ترویج روکنے کے مترادف ہے۔