گوجرانوالہ: ڈاکوﺅں نے پک اپ کے مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا
گوجرانوالہ( نامہ نگار خصوصی) گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پک اپ کے مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔15 پر کال کے باوجود پولیس موقع واردات پر نہ پہنچ سکی۔تفصیلات کے باوجود گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ پر چاندنی چوک کے قریب علی الصبح موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے پک اپ میں سوار مسافروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور ظفر حسین سے 20ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ دیگر مسافروں سے بھی ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے اور موقع سے پر نہ پہنچی جس پر متاثرہ مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی مقام پر ایک ایسی ہی واردات ہوچکی ہے اور پولیس ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
گوجرانوالہواردات