اسلام اعلیٰ اخلاقی رویوں اور کم بولنے کا درس دیتا ہے: مولانا الیاس قادری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت اسلامی کے بانی مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا کہ اسلام اعلیٰ اخلاقی رویوں اور کم بولنے کا درس دیتا ہے، فضول بات کرنے میں گناہ نہیں ہے مگر گناہوں بھری باتوں میں جا پڑنے کا سخت اندیشہ رہتا ہے اس لیے فضول گوئی سے بچنے کی عادت بنانے میں بہتری ہے۔درس کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الیاس قادری نے کہا کہ دین میں جبر نہیں ہے مگر دین ایک ڈسپلن اور زندگی گزارنے کیلئے کچھ روشن اصول بھی مقرر کرتا ہے جن پر عملدرآمد کرنا ہم سب پر لازم ہے۔مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا کہ قرآن کے احکامات ہماری زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری بھرپور اور مکمل رہنمائی کرتے ہیں۔