چیف جسٹس نصاب سے اسلامی مضامین خارج کرنے کا ازخود نوٹس لیں: علامہ یوسف اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے چیف جسٹس پاکستان اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اور مڈل اور میٹرک کے سلیبس سے اسلامی ، نظریہ ءپاکستان پر مبنی اسباق اور قائداعظم کی تصاویر اتارے جانے کا ازخود نوٹس لیں اور تمام کتب کو قبضے میں لے کر نئی کتابیں شائع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔