ق لیگ کا دور ملکی تاریخ میں سنہری دور تھا: علی عباس گل
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی پی حلقہ 64 سے امیدوار سید علی عباس گل آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا دور ملکی تاریخ میں سنہری دور تھا۔ لاہوری تخت والوں کی نورا کشتی نے پنجاب کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا۔ سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے میدان عمل میں آیاہوں‘ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعتیں شعبدہ بازی کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹ عبدالمالک‘ فیروز والا‘ امامیہ کالونی‘ کوٹ پنڈی داس اور رانا ٹا¶ن میں منعقد کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر افضال حسین بھولی‘ رانا خالد علی‘ رانا عبداللہ‘ نجم الحسن شاہ‘ ملک محمد اقبال دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ سید علی عباس گل آغا نے کہا کہ تمام پرانے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ حلقہ کی خراب حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ موقع ملا تو علاقے کا نقشہ تبدیل کر دیں گے۔