متروکہ وقف املاک بورڈ کے ورک چارج ملازمین کا تنخواہ ملنے پر اظہار تشکر
لاہور (پ ر) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہ دے دی گئی‘ تنخواہ ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سابقہ چیئرمین سید آصف ہاشمی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ ملازمین نے قائم مقام چیئرمین چودھری ریاض احمد اور سیکرٹری جنید احمد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بروقت تنخواہ کا حصول ہمارا حق ہے اور تنخواہ کی ادائیگی پر ہم بورڈ کے حکام کے مشکور ہیں۔ بورڈ کی املاک کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور ہم اپنا فرض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔