پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں سٹوڈنٹس ویک اختتام پذیر
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں سٹوڈنٹس ویک اختتام پذیر ہو گیاسٹوڈنٹس ویک میں قرا¾ت، نعت، تقریری مقابلے، کرکٹ ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اسکٹس، لڈو، میوزیکل چئیر، ریس، تھرو بال، شطرنج، رسہ کشی ، اتھلیٹکس اور دیگر مقابلے منعقد ہوئے۔ سٹوڈنٹس ویک میں پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فاطمہ، قومی کرکٹر وہاب ریاض، ایثار رانا، اسرار چشتی، فخر چیمہ، قاری سعد اقبال مدنی، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور پروگرام مینیجر ایف ایم 104.6 چوہدری محمد ارشادشریک ہوئے سپورٹس ویک میں آرٹ اینڈ کلچر کے سٹالز بھی لگائے گئے۔