ایڈز پروگرام ، ایک لاکھ ڈالر کی ویکسین نومبر میں ضائع ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (آئی این پی) ایڈز کے قومی پروگرام کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسین نومبر میں ضائع ہونے کا خدشہ ہے‘ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ضرورت سے زائد ویکسین کی خریداری کی تحقیقات شروع کر دی۔ ذرائع نے ” آئی این پی “ کو بتایا کہ ایڈز پروگرام نے 2013-14ءکے لئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی ایڈز کے مریضوں کے لئے ویکسین خریدی تھی تاہم ضرورت سے زیادہ ویکسین کی خریداری کے باعث ویکسین نومبر میں ایکسپائر ہونے کے خدشات پید ہوگئے ہیں ۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ فرید اللہ نے بتایا کہ وزارت نے ایڈز پروگرام کی جانب سے ضرورت سے زیادہ ایڈز ویکسین کی خریداری کا نوٹس لے لیا ہے