آئی جی پنجاب نے انتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں
لاہور (اپنے نمائندے سے) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈی پی اوز کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈی پی اوز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیدیا۔ آٓئی جی پنجاب نے ایک مراسلہ کے ذریعے پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کر کے روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آفس رپورٹ بھجوائیں۔