بچیکی: باو ے گدھے نے مالک کو گردن سے دبوچ کر مار ڈالا
بچیکی (نامہ نگار) باو ے گدھے نے مالک کو گردن سے دبوچ کر مار ڈالا۔ گذشتہ روز نواحی گاﺅں کوٹ اللہ دتہ میں محمد نواز رحمانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کے گدھے نے قریب کھڑے بچے اسلم کو کاٹنے کی کوشش کی تو محمد نواز نے روکنا چاہا تو گدھے نے غصے میں آکر نواز کو ہی گردن سے دبوچ لیا، یہ سب دیکھ کر اس کے ساتھیوں نے گدھے کو ڈندون سے مارنا شرع کر دیا مگر گدھے نے نواز کو تب چھوڑا جب اس کی زندگی ختم ہو گئی۔ واضح رہے دس روز قبل بھی بچیکی میں ایک گھوڑے نے غصے میں آ کر پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا تھا۔