الیکشن ڈیوٹی کیلئے آئی جی کی ریٹائر فوجی اور پولیس ملازمین بھرتی کرنے کی ہدایت
لاہور (اپنے نمائندے سے) آئی جی آفتاب سلطان نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کے سلسلے میں محکمہ پولیس میں سکیورٹی ڈیوٹی دینے کیلئے اپنے اپنے اضلاع میں ریٹائرڈ پولیس و فوجی ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل 23 اپریل تک مکمل کر لیں۔ تمام ریٹائرڈ پولیس‘ فوجی اور نیم فوجی ملازمین جو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوں اور وہ الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں اپنے رہائشی ضلع کی پولیس لائن سے رجوع کریں گے اور درخواست دہندگان کے پاس پنشن پیپرز‘ ڈسچارج سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ ہونا لازمی ہو گا۔ ڈیوٹی صرف الیکشن کے دنوں میں ہو گی اور دوران ڈیوٹی ان ریٹائرڈ ملازمین کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔