دین سے بے وفائی اور دوری مسلم معاشروں کی تباہی کا سبب ہے:مولانا عبدالقیوم ظہیر
لاہور (سٹاف رپورٹر) دین اسلام سے بے وفائی اور دوری مسلم معاشروں کی تباہی کا سبب ہے۔ مسلم امہ کو یہودونصاری کی دوستی کے چنگل سے نکل کر جہاں کہیں بھی مسلمان آباد ہیں ان کے حقوق کے لئے اپنی دینی فریضہ سرانجام دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم مولانا عبدالقیوم ظہیر، میاں توقیر حفیظ، اے ڈی شیخ، ایم فہد بیگ، عمرفاروق شیخ، عبدالمنان نے جامع مسجد ابراہیم ٹاﺅن میں ”دین اسلام سیمینار بسلسلہ نفاذ اسلام“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالقیوم نے کہا مسلمان آپس کی ناچاقیوں کے سبب فرقہ وارایت کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔