پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی ملک اعجاز اور سلیم باری کا اظہار افسوس
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے 24 اپریل کو ہونے والے انتخابات جنرل الیکشن تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ ایڈیشن چیف سیکرٹری سکیورٹی کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے پر ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز اور سیکرٹری سلیم باری نے کہا ہے کہ ایک روز میں الیکشن ہو سکتے تھے ان کو ملتوی کرنے سے ملازمین کو مایوسی ہوئی ہے۔