آئین توڑنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے: محمد یونس قادری
لاہور (پ ر) جمعیت تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد یونس قادری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ طرفہ تماشا ہو گا کہ آئین پاکستان کی کسی ایک شق پر پورا نہ اترنے والا امیدوار تو نااہل قرار پائے اور پورے آئین کو سبوتاژ کرنے ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے منتخب جمہوری حکومت توڑنے اور آزاد پاکستان کی خود مختاری کو اغیار اور دشمنوں کے پاس گروی رکھوانے والا آئین شکن جرنیل الیکشن لڑنے کا اہل قرار پائے چیف الیکشن کمیشن فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیں اور دو عملی کا تدارک کرتے ہوئے آئین شکن جرنیل اور اس کے حواریوں کو تاحیات نااہل قرار دے تاکہ آئندہ آئین پاکستان کا تحفظ ممکن ہو سکے اس سلسلے میں کسی دبا¶ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور ایسا کرکے چور دروازہ سے اقتدار حاصل کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے۔