پیپلز پارٹی، متحدہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں پر حملے جاری رہینگے:تحریک طالبان
لندن ( آئی این پی ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں پولیو مہم چلانے کی مشروط طور پر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس بات کا یقین دلایا جائے کہ پولیو مہم کی آڑ میں غیر ملکی مفادات حاصل نہیں کیے جائیں گے تو ہمیں ویکسین پلانے کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو برطانوی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ خدشات دور کردیئے جائیں کہ پولیو مہم کی آڑ میں خفیہ ایجنسیاں ہماری جاسوسی اور جنگجوﺅں کو ہلاک نہیں کرے گی تو ہم عوامی مفاد میں اس کی مخالفت نہیں کریں گے ۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان واضح کیا کہ وہ کسی فلاحی اور غیر فوجی اداروں پر حملے نہیں کریں گے ۔احسان اللہ احسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں پر حملے جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی یقین دلایا جائے کہ پولیو کے یہ قطرے اسلامی ہیں اور ان میں حرام اجزاءشامل نہیں ہیں ۔
طالبان