لڑکیوں کو مذاق کرنے سے منع کرنے پر 8 بچوں کا باپ بھرے بازار میں قتل
فیروز والا (نامہ نگار) لڑکیوں کو مذاق کرنے سے منع کرنے پر بھرے بازار میں دکاندار کو ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول 8 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق رحمت کالونی (ونڈالہ دیال شاہ) میں 45 سالہ دکاندار محمود نے لڑکیوں کو مذاق کرنے سے اصغر کو روکا اور اس کے باپ کو شکایت کی اس رنج پر اصغر نے شیر خان‘ اکبر اور مہتاب وغیرہ کے ساتھ مل کر بھرے بازار میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمود ہلاک ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔