انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے سے 125پاکستانیوں سمیت200تارکین وطن کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
کوالالمپور+جکارتہ+پشاور(ثناءنیوز+اے ایف پی)مغربی جاوا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے125 پاکستانےوں سمےت 200 غیرقانونی تارکینِ وطن جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ۔ تفصےلات کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب انڈونیشیائی ماہی گیروں نے سمندر سے چودہ افغان پناہ گزینوں کو بچایا۔انڈونیشیائی حکام نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے بحری تحفظ کے حکام کو مطلع کر دیا ہے انڈونیشیا کے 18000 جزیرے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا جانے والوں کے لئے اہم راستے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ انڈونیشین سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بتایا ہے کہ انہیں آسٹریلیا کے حکام کی جانب سے ایک کشتی جس پر بیسیوں افراد سوار تھے کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئیں ہیں۔ کشتی پر 72 افراد سوار تھے جن میں سے 14 کو ماہی گیروں نے بچا لیا۔ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ کا علم نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کو امداد کیلئے روانہ نہیں کیا گیا ہے۔
کشتی ڈوب گئی