مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں:چودھری زین شوکت
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے این اے 130 اور پی پی 158 امیدوار زین شوکت ڈوگرا نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت سکیورٹی کے حوالے الیکشن کمشن دوہرے طرز عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، اس طرح کے کسی اقدام کے نتیجے میں ان رہنماﺅں کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار براہ راست الیکشن کمشن، صدر زرداری اور نگران وزیراعظم ہوںگے۔ ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت سے خائف قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔