پیپلزپارٹی کی رخصتی پر عوام نے سکھ کا سانس لیا:چودھری عبدالغفور
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری عبدالغفور نے کہا ہے پیپلز پارٹی کرپشن کے گہرے نشان چھوڑ کر رخصت ہو گئی، اس کی رخصتی کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا، پیپلز پارٹی نے عوام کو گہرے زخم لگائے دنیا بھر میں اس کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں، عوامی فلاح کا کوئی منصوبہ اس کے دور میں شروع نہیں ہو سکا۔