پرنسلے جیٹ نے پاکستان میں پہلی فضائی سروس کا آغاز کر دیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں پرائیوٹ جیٹ سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پرنسلے جیٹ نے ملک میں پہلی بار فضائی ایمبولنس سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ سہولت کیلئے جدید ترین ہیلی کاپٹر استعمال کئے جائیں گے جو جان بچانے والے بہترین طبی آلات سے لیس ہیں۔ پرنسلے جیٹ نے فضائی ایمبولنس سروس مریضوں کو میڈیکل ایمرجنسی فراہم کرنے کی غرض سے اپنے ابتدائی آپریشن قائدِاعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے شروع کئے ہیں۔ فضائی ایمبولنس سروس 224 ناٹیکل مائیلزتک کے علاقے میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ واضح رہے کہ پرنسلے جیٹ فضائی ایمبولنس سروس ہفتے کے سات دن دستیاب ہے۔ مریضوں کو قریبی ہسپتال پہچانے کے دوران ماہر طبی عملہ دورانِ پرواز اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی کے حوالے سے پچھلے دنوں کچھ اخبارات میں چھپنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا پرنسلے جیٹ نیشنل بینک کی نادہندہ ہے۔ کمپنی کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے 2009میں ہیلی کاپٹر درآمد کئے اور ٹیکس سے بچنے کیلئے ان ہیلی کاپٹرز کو لیز پر شو کیا گیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوںروپے ک انقصان ہوا جبکہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ پرنسلے جیٹ نیشنل بینک کی نادہندہ نہیں ہے اور کمپنی بینک کو قرضے کی قسط کی باقاعدہ ادائیگی کے علاوہ پچھلے دوسالوں میں بینک کو 16کروڑ روپے مارک اپ کی مد میں بھی ادا کرچکی ہے۔ پرنسلے جیٹ کو مذکورہ ہیلی کاپٹرز پر پاکستان درآمدگی کے دوسال بعد قرضہ فراہم کیاگیا تھا۔ اسے سلسلے میں ہیلی کاپٹرز کی اصل مالک کمپنی نے نیشنل بینک کو تمام دستاویزات فراہم کی تھیں جبکہ پرنسلے جیٹ کے مالکان نے نیشنل بینک کو اپنی ذاتی گارنٹی فراہم کی ہے۔