دلہا دلہن کا فوارے پر تصویر بنوانے کا ارمان پانی میں مل گیا
لندن (نیٹ نیوز) شادی کی تصاویر کو یادگار بنانے کا ارمان تو ہر دلہا دلہن کو ہوتا ہے اسی لئے ایک جوڑے نے بھی فوارے پر کھڑے ہوکر تصویر کھنچوانے کا فیصلہ کیا۔ فوارے کے باہر کھڑا ہونا انہیں پسند نہ آیا تو اندر جاکر تصویر کھنچوانے کا سوچا لیکن افسوس بڑے جتن کرکے فوارے کے اندرونی حصے میں پہنچنے والا یہ جوڑا پوز دینے سے پہلے ہی پانی میں گر گیا۔ تصویر تو خاک کھینچتی بچاریوں کے ارمان اور عروسی لباس دونوں ہی پانی پانی ہو گئے اور منفرد تصویر بنوانے کا شوق بھی دل میں ہی رہ گیا۔