نوجوان نے شارک کو دم سے پکڑ کر واپس دھکیل دیا
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں نوجوان نے ساحل پر تیز لہروں کی وجہ سے راستہ بھٹک کر آنے والی شارک کو دم سے پکڑ کر دوبارہ سمندر میں دھکیل دیا۔ پکنک کے لئے ساحل پر موجود اس نوجوان نے پانچ سے چھ فٹ لمبی اس شارک کو ساحل پر بری طرح بے چین دیکھا۔ حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی خطرے کے بغیر شارک کو سمندر میں واپس بھیج دیا۔