والدہ کو ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا پرستار صحت یابی کےلئے دعا کریں : گلوکار سانول
لاہور ( این این آئی) نامور گلوکارہ ریشما ںکے صاحبزادے گلوکار سانول نے کہا ہے کہ والدہ کو ہسپتال سے ڈسچارج خبریں کرنے کی خبریں درست نہیں ۔میری والدہ کا پرائیویٹ ہسپتال میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر علاج معالجہ جاری ہے جس پر میں اور میرے اہل خانہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور مرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سے بھی ان کے پرستاروں نے فون کر کے ان کی خیرت دریافت کی ہے ۔