انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری کوئی قبول کرنے کو تیار نہیں: صبیحہ خانم
لاہور( این این آئی)لالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم نے کہا ہے کہ کم از کم فلم انڈسٹری کے حالات میری سمجھ سے تو بالا تر ہو گئے ہیں ‘ ماضی میں سہولیات نہ ہونے کے باوجود ہماری انڈسٹری بھارت کی انڈسٹری سے کہیں آگے تھی لیکن آج جدید دور کے باوجود ہم بھارت سے کوسوں دور ہیں ‘ انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری کسی ایک شعبے کے افراد پر نہیں ڈالی جا سکتی بلکہ اسکے سب ذمہ داری ہیں اور ابھی تک کوئی بھی اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ ہمارے دور میں محدود وسائل کے باوجود ایسی فلمیں بنیں کہ انہوں نے ریکارڈ بزنس کیا ‘ اس وقت اداکار کام کے لئے اپنی جان لگا دیتے تھے لیکن آج اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میں انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں لیکن کسی کو تو آگے آنا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ میں قیادت کرتا ہوں اور سب کو ساتھ لیکر چلے ۔