عامر میموریل کلب نے گلبرگ ایگلٹس کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور (کامرس رپورٹر) عامر میموریل کرکٹ کلب نے دوستانہ میچ میں گلبرگ ایگلٹس کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ گلبرگ ایگلٹس 209 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ انس نے 54 اور اشفاق نے 38 رنز بنائے۔ عرفان ملک نے 4، علی گیلانی نے 3 اور سید وقاص نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر میموریل کلب نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ رمیض راجہ 110 ناٹ آ¶ٹ، حمزہ علی 36 اور عمران خٹک 34 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ رمیض راجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔