مشکوک باﺅلنگ ایکشن ،کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گینن پر پابندی لگادی
ملبورن (آئی اےن پی)کرکٹ آسٹریلیا نے کوئنز لینڈ کے باﺅلر کیمرون گینن کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر ڈومیسٹک میچوں میں باﺅلنگ پر پابندی لگا دی۔ کیمرون کے باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینیکل اینا لائز کیا اور معلوم ہوا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن درست نہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈومیسٹک میچوں میں باﺅلنگ سے روک دیا گیا ہے۔