دین سے بیزار عناصر آرٹیکل 62 اور 63 کیخلاف واویلا کر رہے ہیں: ریاض شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سےّد رےاض حسےن شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ کے قرآن اور رسول اللہ کے فرمان کو اپنائیں۔ قرآن مجید میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ کلمہ¿ طیبہ ہی نظریہ¿ پاکستان کی تشریح ہے۔ نظریہ¿ پاکستان کے بارے میں ذہنی الجھاﺅ پیدا کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ دین بیزار سیکولر عناصر 62، 63 کے خلاف واویلا کر رہے ہیں ۔ خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم اس وقت ہمارے شامل حال ہو گا جب ہم نبی کے احکامات پر چلیں گے۔ اللہ تعالیٰ انسان کی شہ رگ سے بھی قریب ہے اور انسانی ذہن میں ابھرنے والے خیالات سے ہر لمحہ آگاہ رہتا ہے۔ اسلام میں جبر نہیں، اسلام حسن کردار اور حسن سلوک سے دلوں کو تسخیر کرنے کا درس دیتا ہے۔