امریکہ میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وہ عافیہ کے بچوں کی بازیابی پر خوش ہیں مگر حقیقی خوشی اور اطمینان ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور وطن واپسی پر ہوگا۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے یہ بات ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو قوم کی بیٹی اور بہن کہا مگر دورہ امریکہ کےدوران انہوں نے امریکی حکام سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دیگر معاملات اور مصروفیات کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے مسئلہ سے زیادہ ترجیح دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قید سے بازیاب کرایا جائے۔