بھارت کے شہرحیدرآباد دکن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ثانیہ مرزا کی رخصتی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شادی کی رسومات میں شرکت کیلئے شعیب ملک کے بھائی اور والدہ سمیت ان کے خاندان کے افراد پہلے سے ہی بھارت میں موجود ہیں۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے شعیب ملک کیلئے نیک خواہشات اور تحائف لے کر وفاقی وزیر برائے بہبودِ آبادی فردوس عاشق اعوان بھارت روانہ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہبودِ آبادی کے سفیر کے طور پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ممالک میں ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
گلوکار وارث بیگ نے شعیب اور ثانیہ کی شادی کیلئے خصوصی گیت لکھا اور اس کی موسیقی کمپوز کی ہے۔ اور وہ پاکستانی فنکار برادری کی جانب سے شعیب اور ثانیہ کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں لے کربھارت روانہ ہوئے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرکٹرسہیل تنویر کرینگے۔ بھارت روانگی سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ شعیب اور ثانیہ کی شادی کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے جبکہ شعیب ملک کے کھیل میں نکھار آئے گا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پاکستان آمد پر استقبال کیلئےشعیب کے آبائی شہر سیالکوٹ میں تیاریاں جاری ہیں۔