چترال میں آل سٹوڈنٹس فیڈریشن دروش کے اہتمام ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول دروش سے شروع ہوکراڑیان ڈب میں احتتام پذیرہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں طالبعلم تنظیم کے صدراکمل بھٹواورجنرل سیکرٹری مقصودعلی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی حکومت پردباﺅڈالے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کورہا کریں۔ اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں اورفلسطین کے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے جس پراقوام متحدہ اور امریکہ حاموش ہیں۔ حکومت پاکستان کشمیریوں اورفلسطینیوں کومظالم سے نجات دلانے کے لیے ہرفورم پرآواز اٹھائے۔