ضلع وہاڑی میں ایپکا کی مرکزی قیادت کی کال پرمکمل قلم چھوڑہڑتال کی گئی جس کے باعث دفاترمیں کوئی کام نہ ہوسکا۔
ایپکا ملازمین نے ٹی ایم اے آفس میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں تمام یونٹس کے صدوراورجنرل سیکرٹرز کے علاوہ ایپکا ملازمین نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں ایپکا ملازمین نے ایک ریلی بھی نکالی۔ ریلی کے شرکا اپنے مطالبات کے حق میں اورحکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدراورضلعی صدر ایپکا مظہرحسین اوردیگر عہدیداروں نے خطاب کرتےہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایپکا کے چارٹرآف ڈیمانڈ کےمطابق تمام جائز مطالبات تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگران کےمطالبات تسلیم نہ کیے گئے توبائیس اپریل کوپارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔