پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی ویں برسی کی تقریب کا انعقاد
اینٹورین (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 31 ویں برسی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ک انعقاد بے نظیر ہا¶س میں ہوا۔ قبل ازیں پی پی پی یورپی و بیلجئم کی سرکردہ سیاسی بزرگ شخصیت ملک امان اللہ کی پاکستان سے واپسی پر برسلز ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ اینٹورین میں تقریب کے موقع جموں و کشمیر پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر خان جبار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت قائد اعظم نے مسلمانوں کو ایک آزاد ملک پاکستان کا نقشہ دیا جبکہ شہید ذالفقار علی بھٹو نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو پہلا مشترکہ آئین دیا ملک کو پوری دنیا میں مقام دلوانے کے لئے تگ و دو کی قوم کو جابر کے سامنے ڈٹ کر بات کرنے کا سلیقہ اور شعور دیا ملک کو ایٹمی قوت بنا کر بھارت کو اور بین الاقوامی دنیا کو لگا دی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یورپ کے کوآرڈینٹر چودھری ظفر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مر کر بھی عوام پر حکومت کر رہا ہے۔ وہ ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے مارشل لاءدور کے مسخ شدہ آئین کو بحال کر کے ملک کو صاف ستھرا سسٹم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا عدالتی قتل ہوا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک امان اللہ نے اس موقع پر کہا کہ بھٹو شہید کا قتل سیاسی و علامتی قتل تھا جو انہیں مارشل لاءکی پیداوار اور سیاست دانوں کی بدولت ملا تھا۔