کویت سٹی(نمائندہ خصوصی )کویت کی نجی ائر لائنز \\\"الجزیرہ\\\" نے پاکستان کے لئے اپنی پہلی پروازکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پرواز آئندہ ماہ مئی(2010ئ) سے شروع ہو رہی ہے جس کاکرایہ مناسب ہوگا۔تفصیلا ت کے مطابق الجز یرہ ایئر ویز نے کویت سے لاہورسے کویت اپنی پرواز شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں۔ اس سلسلہ میںالجزیرہ ایئرویز کی کویت سے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر12مئی کو لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔الجزیرہ ایئرویز نے پروازوں کے شیڈول کے مطابق سوموار،بدھ اور جمعہ کے روز ہفتہ میںتین پروازیں ہونگی۔جس کاکرایہ انتہائی رکھا گےاہے۔اس اعلان کے بعد پا کستان کمیونٹی کی مقتد ر شخصیات خالد محمود باجوہ ، عنصرمحمود باجوہ، محمد ارشد جنجوعہ،محمد اشرف باجوہ ،عابدملک،ندیم خالد مرزا ،شکیل احمد،فیاض انجم چوہدری ،ڈاکٹر نجیب اللہ خان،ڈاکٹر شجاع الدین ،حاجی عبدالشکور ابی حسن،میاں بلند اختر، عدیل نذیر چوہدری، مشتاق جٹ ،خوارزم جاوید شاہ ، مزمل لیاقت علی چوہدری ،چوہدری احسان احمد وڑائچ ، محمد اکرم ،عبیداللہ ،ولید احسان وڑائچ ، رفعت بٹ نے الجزیرہ ایئر لائنز کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کویت سے پا کستان لاہور روٹ کیلئے چلنے والی نئی ایئر لائنز کویت میں پا کستانی لیبر کا خاص خیال رکھتے ہوئے وزن میں زیادہ سے زیادہ چھوٹ اور کرایوں میں مناسب کمی ہوگی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024