مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں طالبعلم کے قتل کیخلاف آج سو پور اور بارہمولہ میں احتجاجی مظاہرے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے سوپور اور بارہمولہ کے علاقوں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے تاہم لوگ کرفیو توڑکر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس مظاہرین کو منتشرکرنے کےلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں ، آخری اطلاعات کے آنے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں ۔