بہاولپور( مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج پیشہ وارانہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں، روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کیا جائیگا، عزم نو سوم مشقوں میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق کیانی نے کہا کہ مشقوں کے دوران جنگی حکمت عملی کا جائزہ لے رہے ہیں، عزم نو مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی لحاظ سے کسی سے کم نہیں۔ ہمارا مقصد ہر قسم کی جارحیت، خطرات سے عوام اور ملک کا دفاع کرنا ہے ۔ تربیت کا سال منانے کا مقصد بنیاد سے سیکھنا ہے ۔ قبل ازیں آرمی چیف نے دن اور رات کے اوقات میں ائیر چیف مارشل راﺅ قمر سلیمان کے ہمراہ مشقوں کا معائنہ کیا آرمی چیف نے خطاب کے آخر میں عزم نو کا نعرہ بھی لگایا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024