کراچی (ریڈیو نیوز) حکومت کی طرف سے واضح ہدایات کے باوجود مختلف ادویات کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی دوا ساز اداروں نے ادویات کی نئی قیمتوں کے ساتھ فہرستیں مارکیٹ میں بھیجنا شروع کر دیں‘ قیمتیں بڑھنے سے پہلے ہی کمپنیوں نے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی کم کر دی تھی‘ وفاقی ڈائریکٹر جنرل صحت پروفیسر رشید جمعہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرگز پرائسنگ کمیٹی نے ہارڈ شپ کیسز میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی ہے اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو دوائیں مارکیٹ سے غائب ہو جاتیں‘ صرف ایسی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے جو لاگت بڑھنے کے باعث موجودہ ریٹس پر تیار نہیں ہو سکتی تھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024