لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں سستی اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 300 ڈیزل بسیں فراہم کی جائیں گی۔ اگلے دو سال میں 2000 نئی ترجیحاً سی این جی بسوں کی فراہمی کے منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی۔ یہ بات لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین تسنیم نورانی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر J.I Kim، جنرل منیجر آپریشنز اسد گیلانی، جنرل منیجر انفورسمنٹ فوادالدین قریشی، جنرل منیجر فنانس عدنان مدثر بھی موجود تھے۔ چیئرمین تسنیم نورانی نے کہا کہ ارب ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وسیع تجربہ کی حامل کمپنیوں کو ایک شفاف طریقہ کار کے تحت بسوں کی فراہمی میں شریک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی بسوں کی خریداری پر 20 فیصد اپ فرنٹ سبسڈی دی جائے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024