حیدر آباد دکن (مانیٹرنگ نیوز +آن لائن) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مہندی تقریب ثانیہ کے گھر پر ہوئی۔ شعیب ملک اپنی فیملی کے ساتھ ثانیہ مرزا کے گھر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا‘ ڈھولک کی تھاپ پر پرجوش طریقے سے مہندی کی رسومات ادا کی گئیں۔ شعیب ملک کے بھائی نے اس موقع پر ڈانس کیا اور پاکستانی گیت گائے جبکہ ثانیہ کے گھر والوں نے بھارتی گیت گائے۔ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک ثانیہ کے ساتھ 17 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔ استقبالیہ میں کئی بالی وڈ اداکار شرکت کرینگے۔ وفاقی وزیر برائے خاندانی منصوبہ بندی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ شعیب ملک کی شادی میں شرکت کیلئے آج بھارت جائینگی جہاں وہ ثانیہ مرزا کو سیالکوٹ کے شہریوں کی جانب سے سونے کا تاج پہنائیں گی اور صدر اور وزیراعظم کی طرف سے سلامی بھی پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ثانیہ مرزا کے فیصلے کو ویلکم کیا ہے اور پاکستان کی بہو کا سیالکوٹ میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جی این آئی کے مطابق شعیب اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خوشی میں کراچی کے تجارتی مراکز میں شعیب اور ثانیہ فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی ٹریڈ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدیق میمن نے کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ کی شادی کی خوشی میں مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024