ملک میں کر پشن کے خاتمے ،شفافیت اور میرٹ کیلئے پہلی بار اقدامات کیے جا رہے ہیں: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی کی ملاقات . گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے اور تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول اور قومی جماعت بن چکی ہے۔ملک میں کر پشن کے خاتمے ،شفافیت اور میرٹ کیلئے پہلی بار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کنٹونمٹ بورڈز کے انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے سوموار کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اور گور نر پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان،پارٹی عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کو مبارکبادبھی دی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج سے ایک بار پھر ثابت ہوچکا ہے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت اور حکومتی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان ہی اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول قومی لیڈر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کامشن صرف اور صرف پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے لیے جو اقدامات آج ہو رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔تحر یک انصاف کے سیکرٹر ی جنرل عامر کیانی نے کہا کہ تحر یک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تحر یک انصاف کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہا ر کیا ہے اس پرہم عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔ قبل ازیں، اپنی ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت کو ایکسپوز کر نیوالی بر طانوی رکن پارلیمنٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان آج پوری دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیر یوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے، دنیا کو نوٹس لینا ہوگا.