بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ایک گاڑی اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین اور دو بچے سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس نے پیر کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سڑک کا یہ حادثہ اتوار کی شام ریاست کے چنتامنی علاقے میں پیش آیا۔ہمسایہ ریاست آندھرا پردیش کی جا نب محو سفر مزدوروں کی گاڑی کو حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان میں سے بعض متاثر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024